بلدیاتی انتخابات کے دوران فارم گیارہ اوربارہ سےمتعلق شکایات پرالیکشن کمیشن نے نوٹس لیکر پریزائڈنگ آفیسرکو فارم گیارہ اوربارہ کی کاپیاں پولنگ ایجنٹس کوفراہم کرنےکی ہدایت کردی۔

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کےگنتی کےدوران فارم گیارہ اوربارہ سے متعلق شکایات سامنےآنےپرالیکشن کمیشن نےنوٹس لیکر پریزائڈنگ آفیسرکو فارم گیارہ اوربارہ  کی کاپیاں پولنگ ایجنٹس کوفراہم کرنےکی ہدایت کردی ۔۔۔ صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے کراچی،حیدرآباداورٹھٹھہ کےڈی آر اوکوارسال مراسلےمیں کہاگیاہےکہ پریزائڈنگ آفیسرپولنگ اسٹیشنزمیں موجود پولنگ ایجنٹس کو  فارم گیارہ اوربارہ کی کاپیاں فراہم کریں۔۔

جماعت اسلامی نے ایک گھنٹے میں فارم گیارہ اور بارہ نہ ملنےپراحتجاج کاعندیہ دے دیا ۔۔۔حافظ نعیم الرحمان نےکہاکہ ہم کسی بھی صورت دھاندلی نہیں ہونےدینگے۔۔۔امیرجماعت اسلامی نے دعویٰ کیاکہ انکوبرتری حاصل ہے۔

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے ادارہ نورحق میں ہنگامی پریس کانفرنس میں کہاکہ  تمام تر سازشوں کے باوجود آج الیکشن منعقد ہوئے۔۔۔انہوں نےکہاکہ  پی ٹی آئی نے اپنی پوری مدت میں پنجاب میں بلدیاتی انتخاب نہیں کروائے، یہ پارٹیاں جمہوریت کے نام سے خوف زدہ ہوتے ہیں اور ڈرتے ہیں۔۔۔حافظ نعیم الرحمان نےکہاکہ  آج کے انتخابات میں جماعت اسلامی  ابھر کر سامنے آئی ہے۔۔۔الیکشن کے نتائج مکمل ہیں ، پولنگ کا عملہ پولنگ اسٹیشنز میں موجود ہیں۔۔امیرجماعت اسلامی کاکہناتھاکہ  آئینی و قانونی طور پر پریزائینڈگ پابند ہے کہ فارم 11 گیارہ اوربارہ جاری کیےجائیں۔۔۔انہوں نےدعویٰ کیاکہ  اطلاعات کے مطابق فارم گیارہ اوربارہ  جاری نہیں کیے جارہے جس میں ڈی سیز ملوث ہیں۔۔۔انکا کہناتھاکہ  جماعت اسلامی متنبہ کرتی یے کہ اگلے 1ایک گھنٹے تک فارم جاری کردئیےجائیں۔۔۔اگراگلےایک  گھنٹے میں فارم جاری نہیں کیے تو جماعت اسلامی پورے شہر میں دھرنے دےگی۔