کراچی میں گیارہ بلدیاتی یونین کونسلز پر انتخابات سے متعلق حافظ نعیم الرحمن کی درخواست پر عدالت نے فریقین سے دس دن میں جواب طلب کرلیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے دوران امیدواروں کے انتقال اور دیگر وجوہات پر گیارہو یو سیز پر انتخابات نہیں ہوئے تھے۔ اس طرح بلدیاتی انتخابات کا عمل مکمل کرنے کے لئے گیارہ چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب ہونا باقی ہے۔ گیارہ نشستوں پر انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن سے بھی رجوع کیا گیا، لیکن وہ انتخابات سے گریز کررہا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو فوری گیارہ نشستوں پر انتخابات کرانے کا حکم دیا جائے۔