افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے ریل یوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے ۔
کراچی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور۔کے ایم سی ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے بھینس کالونی میں ریلیاں نکالی گئیں ۔
پیٹریاٹک یوتھ آف پاکستان کی جانب سے بھی کورنگی نمبر 5 سے کراچی پریس کلب تک ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔
جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے شرکا کا کہنا تھا کہ ملک اور پاک فوج کے خلاف کسی بھی سازش کا جواب دینے کے لیے اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
کسی کو بھی میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے ۔