کراچی آرٹس کونسل میں میئر، ڈپٹی میئر کا انتخاب۔
باہر کارکنوں میں دنگل شروع ہوگیا۔ جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں ایک دوسرےپر پتھراو،، اور نعرے بازی۔
ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوگئے۔
کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر کے چناو کے لئے آرٹس کونسل میں بلدیاتی نمائندوں نے اپنا حق رائےدہی استعمال کیا۔
میئر کے لئے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی چناو کی غیر حتمی و غیرسرکاری خبر باہر آئی ،،
تو پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے کارکنوں آمنے سامنے آگئے۔
دونوں جانب سے ایک دوسرے پر پتھراو کیا گیا۔ باہر میدان جنگ کی سی کیفیت پیدا ہوگئی۔
دونوں جماعتوں کے کارکن گتھم گتھا ہوگئے۔
اس موقع پر پولیس اور رینجرز اہلکار حرکت میں آئے،،
اور صورتحال کو کنٹرول کیا۔ دونوں جماعتوں کے ارکان کو ایک دوسرے سے دور کردیا۔