سندھ میں پہلی بار محکمہ انسانی حقوق کمپلین سیل کے عملے کو ٹریننگ دینے کا آغاز

عمران عمران

سندھ میں پہلی بار محکمہ انسانی حقوق کمپلین سیل کے عملے کو ٹریننگ دینے کا آغاز

کراچی میں وزیر انسانی حقوق عمر سومرو نے کہاکہ محکمہ انسانی حقوق کےشکایت سیل کے عملے کی صلاحیت کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے سندھ نے ایک آن لائن خودکار ڈجیٹل کمپلین مینجمینٹ سسٹم متعارف،جس پرشہری گھربیٹھے اپنی شکایات درج کرسکتے ہیں

یہ بات انہوں سندھ میں پہلی بار محکمہ انسانی حقوق کمپلین سیل کے عملے کو ٹریننگ دینے  موقع پر کہی ہیومن رائٹس کمپلین سیل کے عملے کو ایکسپرٹس کی جانب سے تین روز کی ٹریننگ دی گئی۔ عمر سومرو کا کہناتھاکہ ہیومن رائٹس آن لائن شکایتی سیل پر سندھ کے شہری جو بیرون ملک مقیم ہیں وہ بھی اپنی شکایت درج کراسکتے ہیں، جن لوگوں کے ساتھ کوئی بھی سرکاری یا نجی ادارہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے تو وہ اپنی شکایت درج کروائیں،

ہیومن رائٹس کمپلین سیل کے 20 سےزائدملازمین کو ایکسپرٹ نے انسانی حقوق سے متعلق ٹریننگ دی، ٹریننگ میں آئین میں بنیادی حقوق،خواتین،بچوں اور اقلیتی حقوق سے متعلق عملے کو آگاہی دی گئی آخری روز ٹریننگ ورکشاپ میں سیکریٹری تحسین فاطمہ نے شرکت کی عملے کو تربیتی ٹریننگ دینے میں انسانی حقوق سے متعلق ایکسپرٹ،سابق آئی جی نیاز صدیقی،فوزیہ طارق اوردیگر پولیس افسران بھی شریک ہوئے ایڈیشنل سیکریٹری انسانی حقوق فضل حسین اویسی، جمیل جونیجو اور دیگر بھی ٹریننگ میں شریک ہوئے

پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر و سابق صوبائی وزیر سینیٹر سعید غنی حلقہ پی ایس 105 سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروانے  کے بعد میڈیا سے بات کررہے ہیں