دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن سے باہتر انچ پانی کی لائن پھٹ گئی۔ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا۔ کراچی کو یومیہ سو ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر ہے۔
ترجمان کراچی واٹر کارپوریشن کےمطابق گزشتہ روز اچانک بریک ڈاون کے سبب دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر باہتر انچ کی لائن متاثر ہوئی تھی۔ لائن کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے، جو چوبیس گھنٹے میں مکمل کرلیا جائے گا۔ ہم نیوز نے اس معاملے پر ترجمان کے الیکٹرک نے رابطے کی کوشش کی، لیکن تاحال ان کی جانب سے موقف سامنے نہیں آیا۔