پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ عطا مری کا کہنا ہے کہ حکومت ترقیاتی بجٹ، کینالوں کی تعمیر اور پانی سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے فوری طور پر سی سی آئی اجلاس بلائے، وزیراعلی خیبرپختونخوا نے صوبے میں امن و امان کے معاملات حل کرنے کے بجائے الجھا دیے ہیں
پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ عطا مری نے بلاول ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کو دوٹوک پیغام دیا ہے کہ پیپلزپارٹی نئے کینال کی تعمیر، پانی کی تقسیم سمیت ترقیاتی بجٹ کے معاملے پر حکومت سے سخت نالاں ہیں ، شازیہ عطا مری کا کہنا تھا کہ انٹر نیٹ کی رفتار پر حکومتی بیانات حیران کن اور تضاد سے بھرے ہوئے ہیں ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار کم ہونے سے آئی ٹی سیکٹر کو نقصان پہنچ رہا ہے ، شازیہ عطا مری کا کہنا تھا کہ وفاقی ترقیاتی منصوبوں میں سندھ کو سب کم اسکیمیں دی گئیں ہیں ، کے پی کے میں امن و امان کی بحالی چاہتے ہیں لیکن سندھ میں سڑکیں بند کرنے سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے ، مظاہرین وزیر اعلیٰ کے پی کے گھر کے سامنے کی سڑک بند کریں