رمضان المبارک میں گراں فروشوں کے خلاف مہم جاری

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

 رمضان المبارک میں  گراں فروشوں کے خلاف مہم جاری


رمضان المبارک میں  گراں فروشوں کے خلاف مہم جاری ۔  کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی گئی ۔15 روز میں 2 ہزار 698 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی، 3 کروڑ 27 لاکھ روپے جرمانہ عائد۔ 137 گراں فروش گرفتار، 114 دکانیں سیل

 15 ویں رمضان المبارک کو 267 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی،اس دوران 29 لاکھ 22 ہزارروپے جرمانہ عائد کئے گئے جبکہ تیرہ گراں فروش گرفتار اور چھ کی دکانیں سیل کی گئیں ۔ کمشنر کراچی آفس کے مطابق سندھ حکومت کے تفویض کردہ خصوصی مجسٹریٹس نے بھی کارروائی کی ۔ خصوصی مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر15 ویں رمضان کو مختلف اضلاع میں کارروائی میں گراں فروشوں پر 4 لاکھ 66 ہزار 5سوروپے جرمانہ عائد کیا ۔ مجموعی طور پر تمام اضلاع میں 15 ویں روز کراچی میں 1134 دکانوں پر قیمتیں چیک کی گئیں۔ کمشنر افس نے گزشتہ 15 روز کی رپورٹ بھی جاری کی ہے ۔15روز کے دوران 2 ہزار 698 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں 3 کروڑ 27 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا۔کمشنرکراچی سید حسن نقوی نے کہا ہے کہ گرانفروشوں کے خلاف انتظامیہ کی مہم جاری رہے گی۔ سرکاری نرخ کی خلاف ورزی کرنے پر سختی سے نمٹاجائے ۔