تحریک انصاف نے بھی سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ عدالت میں چیلنج کردیا۔

صبانور صبانور

تحریک انصاف نے بھی سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ عدالت میں چیلنج کردیا۔

تحریک انصاف نے بھی سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ عدالت میں چیلنج کردیا۔رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کا کہنا  ہے   آئین اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کی بات کرتا ہے۔خرم شیر زمان  کہتے ہیں  سندھ حکومت   اندرون سندھ کا نظام شہری علاقوں میں لانا چاہتی ہے۔

تحریک انصاف نے بھی سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2021 کی منظوری کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا  آئین اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کی بات کرتا ہے۔ سندھ حکومت  بلدیات میں وڈیرانہ نظام   لانا چاہتی ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ ترمیمی بلدیاتی  بل سے میئر  مالی طور پر کمزور ہوگا۔   شہری علاقوں کی حالت خراب ہے۔پیپلز پارٹی   اپنا میئر لانا چاہتی ہے۔

پی ٹی آئی رہنماو ں کا کہنا تھا کہ نسلہ ٹاور  میں فلیٹ خریدنے والے   مظلوم  ہیں،،لیکن نسلہ کی آڑ میں غیر قانونی بلڈنگز ریگولرائز   نہیں کرنے  دیں گے۔