غزہ کی تعمیر نو کا آغاز، صدر ٹرمپ کا عالمی رہنماؤں کا شکریہ
شرم الشیخ، مصر: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پیس سمٹ کے موقع پر اپنے خطاب میں اعلان کیا کہ غزہ کی تعمیر نو کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ہم دنیا کے بہترین ہتھیار بناتے ہیں اور امریکی فوج دنیا کی سب سے بہترین فوج ہے۔"
صدر ٹرمپ نے مصر کی جانب سے دیا گیا سب سے بڑا اعزاز حاصل کرنے پر مصری صدر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے امیر قطر کا بھی اجلاس میں شرکت اور جنگ بندی کی کوششوں پر اظہار تشکر کیا۔
صدر ٹرمپ نے مصر میں کار حادثے میں جاں بحق ہونے والے قطری سفارتکاروں کی اموات پر قطر سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا بھی شکریہ ادا کیا اور انہیں اجلاس میں خطاب کی دعوت دی۔
صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت اور کردار کی بھی تعریف کی، اور خطے میں امن و استحکام کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔
غزہ پیس سمٹ میں صدر ٹرمپ کے بیانات نے عالمی سطح پر امن کے لیے جاری کوششوں کو نئی جہت دی ہے، اور ان کے اقدامات کو کئی رہنماؤں نے سراہا۔