کراچی شارع فیصل پرتیزرفتاری سےڈمپرڈرائیورکےفرارہونےکی ویڈیووائرل ہونےکامعاملہ

عرفان علی عرفان علی

 کراچی شارع فیصل پرتیزرفتاری سےڈمپرڈرائیورکےفرارہونےکی ویڈیووائرل ہونےکامعاملہ


کراچی شارع فیصل پرتیزرفتاری سےڈمپرڈرائیورکےفرارہونےکی ویڈیووائرل ہونےکامعاملہ ۔ٹریفک پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ۔ ٹریفک پولیس نے ڈمپرایسوسی ایشن سے ویڈیو میں نظر آنے والے ڈمپرڈرائیورکی حوالگی کا مطالبہ کردیا 

ایس ایس پی کورنگی ٹریفک پولیس علی رضا نےویڈیو  شارع فیصل پر ویڈیو میں تیزرفتاری کا مظاہرہ کرنے والے ڈرائیور کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔  ڈمپر ڈرائیور کو ٹریفک پولیس نے روکنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ فرار ہوگیا تھا ۔ ٹریفک پولیس نے ڈمپرایسوسی ایشن کےصدرسے رابطہ کرکے ڈرائیور کو پولیس کےسپردکرنےکاکہا تھا ۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ شب ڈمپروں کےخلاف کریک ڈاون کیاگیا ۔ 142ڈمپروں کےخلاف چالان کیےگئے ۔ 27ڈمپروں کو ضبط بھی کرلیا گیا ۔ ایک ڈرائیورکوگرفتارکیاگیا ۔