وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کراچی بندرگاہ پر پاکستان کوسٹ گارڈز کے لئے 2 نئی بوٹس کی شمولیت کی تقریب میں شرکت کی اور پاکستان کوسٹ گارڈز کی پیشہ وارانہ کارکردگی کو سراہا ۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خطاب میں کہنا تھا پاکستان کوسٹ گارڈز ملک کی ایک اہم اور قابل تعریف فورس کے طور پر پہچانی جاتی ہے ۔ کوسٹ گارڈز نے سمگلنگ، غیر قانونی تارکین وطن اور اینٹی ٹرالنگ فشنگ کی روک تھام کیلیے قانون کی عملداری یقینی بنائی ہے ۔ کوسٹ گارڈز نے بالخصوص سمگلنگ، منشیات اور انسانی سمگلروں کے خلاف اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ کوسٹ گارڈز کے فلیٹ میں دو نئی RHIB بوٹس کی شمولیت سے ادارے کی استعدادکار میں اضافہ ہوگا ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بہترین کارکردگی پر کوسٹ گارڈز کے افسران اور اہلکاروں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے ۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا