کراچی میں سخت گرمی کے دوران
بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھرکردیا۔
شہرمیں لوڈشیڈنگ سےمستثنٰی علاقوں میں بھی کئی کئی گھنٹے بجلی غائب
ہورہی ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے لوڈشیڈنگ کاسلسلہ نہ رکنےپراحتجاج
کاعندیہ دےدیا۔
بجلی کی لوڈشیڈنگ کا عذاب ایک با ر پھر ڈراؤنا خواب بن کر لوٹ آیا
ہے۔
سب کام چوپٹ ہوگئے، دن اور رات کا آرام برباد ہوگیا۔
رمضان اور گرمی کے باوجود شہرمیں
بجلی کی اعلانیہ اورغیراعلانیہ بندش کاسلسلہ جاری ہے۔
شہرمیں آج پارہ اڑتیس ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔
بجلی کی عدم فراہمی سے نیو کراچی ، اورنگی ٹاؤن ، نارتھ کراچی ، لیاری
، بلدیہ ، کورنگی ، شاہ فیصل اور لیاقت آباد اورفیڈرل بی ایریا کے کے علاقے سب سے
زیادہ متاثر ہوئے ہیں ۔
ترجمان کے الیکٹرک کا دعویٰ ہےکہ شہرکےکسی بھی حصے میں لوڈیشڈنگ نہیں
کی جارہی ہے
ایم کیوایم پاکستان کےاراکین اسمبلی نے صورتحال پرتشویش کااظہارکیاہے۔
ترجمان ایم کیوایم نےبیان میں کہاہےکہ نیشنل گرڈ سے سستی بجلی خرید
کر کراچی کے شہریوں کو مہنگے داموں فروخت کی جاتی ہے۔
ایم کیوایم پاکستان نے بجلی کی غیرمنصفانہ اورظالمانہ بندش کوفی
الفورروکنےکامطالبہ کیاہے۔
اراکین اسمبلی ایم کیو ایم کاکہناہےکہ کے الیکٹرک کا ظلم بند نہ ہوا
تو عوامی احتجاج پر مجبور ہوں گے۔
انہوں نے وزیراعظم موجودہ
صورتحال کا فوری نوٹس لینےکی اپیل کردی۔