کراچی میں یوم عاشورہ کامرکزی جلوس نشترپارک سےبرآمدہوا،جومقررہ راستوں سےہوتاہواحسینیہ ایرانیان امام بارگاہ پہنچ کراختتام پزیرہوا

عرفان علی عرفان علی

 کراچی میں یوم عاشورہ کامرکزی جلوس نشترپارک سےبرآمدہوا،جومقررہ راستوں سےہوتاہواحسینیہ ایرانیان امام بارگاہ پہنچ کراختتام پزیرہوا


کراچی میں یوم عاشورہ کامرکزی جلوس نشترپارک سےبرآمدہوا،جومقررہ راستوں سےہوتاہواحسینیہ ایرانیان امام بارگاہ پہنچ کراختتام پزیرہوا،،وزیراعلی سندھ،آئی جی سندھ اورڈی جی رینجرزسندھ نے جلوس کی سیکیورٹی کاجائزہ لیا،،شرکاٗ کےلیےجلوس کی گزرگاہ پرنیازحسین اورشربت کی سبیلوں کابھی اہتمام کیاگیاتھا،

کراچی میں یوم عاشورہ کامرکزی جلوس نشترپارک سےبرآمدہوا،جلوس سےقبل نشترپارک میں مجلس برپاہوئی جس میں علامہ شہنشاہ حسین نقوی نےمصائب وعظیم کرداراہل بیت پرروشنی ڈالی

مجلس کےبعدنشترپارک سےبرآمدہونےوالاجلوس سی بریز،ایمپریس مارکیٹ سےہوتاہواتبت سینٹرپہنچاجہاں شہنشاہ حسین نقوی کی اقتدامیں نمازظہرین اداکی گئی

وزیراعلی نےبھی جلوس میں پہنچ کرسیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا،،اس موقع پرمیئرکراچی مرتضی وہاب،وزیرداخلہ سندھ ضیاالحسن لنجھار،آئی جی سندھ بھی موجودتھے،،مرادعلی شاہ کاکہناتھا سال کی طرح اس سال بھی جلوس کے لیے غیرمعمولی اقدامات کئے گئے تھے

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاویدعالم اوڈھوکاکہناتھا،، عاشورہ کےمرکزی جلوس پر سیکیورٹی انتظامات کئے گئے 

ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل محمدشمریزنےاین جی وی اسکول میں قائم کمانڈاینڈکنٹرول روم کادورہ کیاجہاں ڈی جی رینجرزکابریفینگ دی گئی،،ساتھ ہی جلوس میں شریک عزاداروں کےلیےمختلف مقامات پرنیازحسین اورشربت کی سبیلوں کااہتمام بھی کیاگیاتھا

نشترپارک سےبرآمدہونےوالادس محرم الحرام کامرکزی جلوس مقررہ راستوں سےہوتاہواحسینیہ ایرانیان امام بارگاہ پہنچ کراختتام پزیرہوا۔۔۔