کراچی میں کورونا ایک بار پھر بے قابو ۔۔۔۔۔ کورونا کیسز کی شرح دس اعشاریہ تین فیصد تک جاپہنچی سندھ حکومت نے پی ٹی اے کو خط لکھ کر ان صارفین کی سم بلاک کرنے کی تجویز جنہوں نے کورونا ویکسنیشن نہیں کرائی کورونا سے نمٹنے کےلیے کراچی سمیت سندھ بھر میں شاپنگ مالز صبح 6 سے شام چھ تک کھلے رکھنے کا فیصلہ کیاگیاہے
وزیر اعلی سندھ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں پیر سے شادی ہال اور دیگر تقریبات پر پابندی عائد ہوگی درگاہیں بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے جمعہ اور اتوار سیف ڈیز ہوں گے ریسٹورنٹس کی پیر سے انڈور اور آئوٹ ڈور دونوں بند ہونگے ٹیک اووے کی اجازت ہوگی کریانہ ، بیکری اور فارمیسی کھلی رہیں گی
پیر کے روز سے تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیاگیاہےتاہم امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے
شاپنگ مالز ، مارکیٹ صبح 6 بجے سے شام 6بجے تک کھلے رہیں گے سرکاری اور نجی سیکٹر میں 50 فیصد اسٹاف حاضر ہوگا ان تمام فیصلوں پر پیر سے عملدرآمد کرایا جائے گاہےوزیر اعلیٰ سندھ کا کہناہےکہ اگلے مہینے سے ان سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روکنے کا فیصلہ کیا جائے گا جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی وزیراعلیٰ سندھ نےسیکریٹری فنانس کو اے جی سندھ سے رابطہ کرنے کی ہدایت دے دی
کورونا کیسسز کی بڑھتی ہوئی شرح پر وزیراعلیٰ سندھ کا وفاقی حکومت کے ذریعے پی ٹی اے کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے
پی ٹی اے تمام لوگوں کو میسج /پیغام بھیجے کہ وہ ویکسین لگوائیں جو لوگ ایک ہفتے کے دوران ویکسین نہ لگوائیں اُن کےموبائل سم کو بلاک کیاجائے