جامعہ کراچی کے شعبہ تعلقات عامہ اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میری
ٹائمز افیئر کے درمیان ایم او یو پر
دستخط۔معاہدے کے تحت تعلیم اور تحقیق کو فروغ ملےگا ،، جس سے کراچی یونیورسٹی کے
طلبہ اور طالبات فائدہ اٹھا سکیں گے۔
جامعہ کراچی کے شعبہ تعلقات
عامہ اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میری ٹائمز افیئر کے مابین مفاہمتی یاداشت پر
دستخط کئے گئے جس کا مقصد دونوں اداروں کے
درمیان باہمی اشتراک سے کام کرنا ہے۔ڈائریکٹر جنرل نیشنل انسٹی نیوٹ آف میری ٹائم
افیئرز وائس ایڈمرل ریٹائرڈعبدالعلیم کا کہناتھاکہ اس
معاہدےسے کثیرجہتی فائدے حاصل کئے جا سکیں گے۔
معاہدے کے تحت باہمی اشتراک، کانفرنسسز اور ورکشاپ کا انعقاد، طلبا ء
کے تبادلے کے پروگرام، باہمی تحقیق ،ادروں کے درمیان لائبریری تک رسائی اور وسائل
کی شراکت شامل ہیں۔کراچی یونیورسٹی کے شعبہ ء بین الاقوامی تعلقات عامہ کے چیئرمین
ڈاکٹر نعیم احمد کا کہناتھاکہ یہ اپنی نوعیت کی منفرد دستاویز ہے جس میں دونوں
اداروں کو فائدہ پہنچےگا۔
وائیس چانسلر جامعہ کراچی ڈاکٹر ناصرہ نے اس معاہدے کو خوش آئند
قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس طرح کہ خیالات، تحقیق ، ترویج اور بہترین حکمت عملی
کے تحت وہ اہداف اور مقاصد کئے جاسکے جن کےلیے تمام ادارے دن رات اپنی محنت میں
کوشاں ہیں۔
اس معاہدے کے تحت تعلیم اور تحقیق کو فروغ ملےگا جس سے کراچی یونیورسٹی کے طلبہ اور طالبات
فائدہ اٹھا سکیں گے۔