بلوچستان میں بارشوں سے شدید نقصانات، پی ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

بلوچستان میں بارشوں سے شدید نقصانات، پی ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری

بلوچستان میں بارشوں سے شدید نقصانات، پی ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری


کوئٹہ  بلوچستان میں جون سے یکم ستمبر تک جاری بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 26 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے ہیں۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق قدرتی آفات سے صوبے بھر میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔


رپورٹ کے مطابق بارشوں سے 781 گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں سے 101 مکمل طور پر تباہ جبکہ 680 جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ اس کے علاوہ 357 سولر سسٹمز تباہ ہوئے اور 180 ایکڑ زرعی اراضی کو نقصان پہنچا۔


بارشوں کے دوران 4 سرکاری دفاتر اور 16 اسکولز بھی متاثر ہوئے، جبکہ بولان میں قومی شاہراہ پر واقع بی بی نانی پُل کو سیلابی ریلے سے شدید نقصان پہنچا، جس سے آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔


پی ڈی ایم اے نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے اور بحالی کے اقدامات کو ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔