امریکا میں مقیم 100 ایرانیوں کی ملک بدری، تہران-واشنگٹن مذاکرات کے بعد اقدام
نیو یارک ٹائمز کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان طے شدہ مذاکرات کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے امریکا میں مقیم 100 ایرانیوں کو ملک بدر کر دیا۔ سینئر ایرانی اور امریکی حکام نے اس اقدام کی تصدیق کی ہے، تاہم مذاکرات کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
رپورٹ کے مطابق ملک بدر کیے گئے افراد کو لے کر امریکی طیارہ گزشتہ رات روانہ ہوا، جو قطر کے راستے ایران پہنچے گا۔ اس پیش رفت کو دونوں ممالک کے درمیان جاری سفارتی رابطوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم اس بارے میں مزید معلومات تاحال منظر عام پر نہیں آئیں۔