ڈان نیوز اردو ویب سائٹ بند، ملازمین 6 دسمبر کو فارغ کیے جائیں گے
کراچی: میڈیا اداروں میں ملازمین کو بے روزگار کرنے کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ نکتہ پاکستان کے 37 اور جی ٹی وی کے 50 ملازمین کی برطرفی کے بعد اب ڈان نیوز کی باری آ پہنچی ہے۔
ذرائع کے مطابق، ڈان نیوز انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ دسمبر 2025 سے اردو ویب سائٹ بند کی جا رہی ہے، جس کے باعث ویب سائٹ پر کام کرنے والے تمام ملازمین کو مزید خدمات کی ضرورت نہیں رہی۔
تمام ملازمین کو نوٹس پر رکھا گیا ہے اور 6 دسمبر 2025 کے بعد انہیں ملازمت سے فارغ کر دیا جائے گا۔ یہ فیصلہ میڈیا انڈسٹری میں جاری مالی بحران اور تنظیمی تبدیلیوں کا حصہ بتایا جا رہا ہے۔
۔