پاک-امریکا تعلقات پر سفارتی سطح پر اہم ملاقات

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

پاک-امریکا تعلقات پر سفارتی سطح پر اہم ملاقات

پاک-امریکا تعلقات پر سفارتی سطح پر اہم ملاقات

واشنگٹن میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی نائب وزیر خارجہ پال کپور سے ملاقات کی۔ پال کپور کو جنوبی و وسطی ایشیا کے نائب وزیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک-امریکا تعلقات کو معاشی بنیادوں پر اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے پر گفتگو کی۔ اس کے علاوہ باہمی دلچسپی کے متعدد شعبوں میں مسلسل روابط سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔