کوئٹہ میں اے ٹی ایف ٹریننگ اسکول کی 19ویں بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
آئی جی بلوچستان محمد طاہر تقریب کے مہمانِ خصوصی
آئی جی بلوچستان نے خطاب میں کہا کہ دہشت گردوں نے مختلف ہتھکنڈوں سے عالمی امن کو نقصان پہنچایا۔
پاکستان بھی دہشت گردی سے شدید متاثر ہوا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں۔
آئی جی بلوچستان نے بتایا کہ بلوچستان پولیس کے شہداء کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سسٹم کو درست کرنا اور ٹیم ورک کے ساتھ آگے بڑھنا وقت کی ضرورت ہے۔
پولیس جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔
محمد طاہر نے کہا کہ پولیس پر عوام کی جان و مال کے تحفظ کی بھاری ذمہ داری ہے۔
پولیس میں ڈسپلن اور ٹیم ورک پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔