کراچی کے ضلع وسطی کو ضلع
جنوبی سے منسلک کرنے والا جہانگیر روڈ ایک بار پھر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ۔ سڑک پر
گزرنے والے شہری نہ صرف گڑھوں سے پریشان ہیں بلکہ مٹی اور دھول سے بھی اٹ جاتے ہیں
۔۔ اس سڑک کی مرمت کب ہوگی
تین ہٹی سے گرو مندر تک
تقریبا دو کلو میٹر طویل جہانگیر روڈ سے گذرنا ایک امتحان ہے۔۔
ایک طرف ٹوٹی ہوئی سڑک ہے
تو دوسری جانب سڑک سے اٹھتی ہوئی دھول ۔۔ یہاں سے گزرنے والا ہر شہری مٹی سے اٹ جاتا ہے۔۔
ماضی میں اس سڑک کو
کروڑوں روپے کی لاگت سےپبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ
اور کے ڈی اے تعمیر کر چکے ہیں لیکن مارٹن کوارٹر اور جہانگیر کوارٹر کی آبادی سے
نکلنے والا سیوریج کا پانی ہر بار اس سڑک کو تباہ کر دیتا ہے۔۔
مرتضی وہاب ، میئر کراچی
مرتضی وہاب ۔۔۔ اس کو ہم 80 ایم ایم کا جو پیور ہے جو کہ ہیوی ا ٹرانسپورٹ کو کیٹر
کر سکتا ہے ہم وہ یہاں پہ لگائیں تاکہ ونس اینڈ فور آل یہ مسئلہ ہی حل ہو جائے کیونکہ
وہ پانی کو بھی جزب کر لیتا ہے اور اگر روڈ کٹنگ کرنی ہو تو اپ اس پیورکو نکال کے
ا اس کام کو ریپلیس کر سکتے ہیں اور میں نے اپنی ٹیم کو کہا ہے کہ مجھے 60 دن کے
اندر مجھے سٹارٹ دن کے اندر اس کے دونوں ٹریکس مکمل چاہیے
بلدیہ عظمیٰ کراچی اب ایک
بار پھر اس سڑک کو تعمیر کرنے کا کام شروع کر چکی ہے ۔ترقیاتی کام کے باعث جہانگیر
روڈ کے تین ہٹی سے گرو مندر جانے والے ٹریک کو ہفتہ اور اتوار کی درمیان شب رات
بارہ بجے سے ایک ہفتے کے لئے بند
کردیا گیا ہے۔