ایک تیرےنام کی خاطر حسین سبیل ہر سال سجائی جاتی ہے


ایک تیرےنام کی خاطر حسین سبیل ہر سال سجائی جاتی ہے

 

کراچی، نزاہت خان  

غم حسین کی یاد کو تازہ کرنے کےلیے جہاں مجالس اور عزاداری کا سلسلہ جاری رہتاہے وہی پرکراچی میں سبیلوں کا اہتمام بھی کیاجاتاہے  جس میں پیاسوں کی پیاس بجھائی جاتی ہے

ایک تیرےنام کی خاطر حسین سبیل ہر سال سجائی جاتی ہے

کوئی پیاسا نہ رہے بعد تیرے پیاس سب کی بجھائی جاتی ہے

محرم کی آمد کے ساتھ ہی ابن حسین اور انکے رفقاء کی پیاس کو یاد کرتے ہوئے سبیلیں سجائی جاتی ہیں جن میں پیاسوں کو سیراب کیا جاتاہے، سبیلوں میں ٹھنڈے پانی کے علاوہ شربت کا انتظام بھی کیاجاتاہےجلوس کے راستوں پر بڑوں کےہمراہ بچے بھی شرکاء جلوس کو پانی اور مشروبات پیش کرتے ہیں

 

سبیلوں سے لوگ اپنی پیاس بجھا کر کربلا کے شہیدوں کو پیش آنے والے مصائب اور مشکلات کو یادکرتے ہیں

 

سبیلوں کا اہتمام کرنے والوں کاماننا ہےکہ پیاسوں کو پانی اور شربت پلا کر انہیں روحانی سکوں محسوس ہوتاہے۔