ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔۔۔ فی تولہ سونا چار ہزار چھ سو روپے مہنگا ہوگیا جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ سامنے آیا ہے۔۔۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں چار ہزار چھ سو روپے اضافے کے بعد نئی قیمت چار لاکھ ستتر ہزار سات سو باسٹھ روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب دس گرام سونے کی قیمت میں تین ہزار نو سو تینتالیس روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد دس گرام سونا چار لاکھ نو ہزار چھ سو تین روپے کا ہوگیا۔۔۔