محتسب سندھ نے 2025 میں 8700 سے زائد کیسز میں شہریوں کو ریلیف دیا، سب سے زیادہ شکایات لوکل گورنمنٹ کے خلاف موصول ہوئیں۔

فوزیہ جمیل فوزیہ جمیل

محتسب سندھ نے 2025 میں 8700 سے زائد کیسز میں شہریوں کو ریلیف دیا، سب سے زیادہ شکایات لوکل گورنمنٹ کے خلاف موصول ہوئیں۔


محتسب سندھ   کی جانب سے سال  دوہزار پچیس میں  آٹھ ہزار سات سو  سے زائد  کیسز میں شہریوں کو ریلیف فراہم کیا۔ سب سے زیادہ  دس ہزار   شکایات لوکل گورنمنٹ اداروں کے خلاف موصول ہوئیں۔


وزیراعلیٰ سندھ کو صوبائی محتسب اعلیٰ  سندھ نے ادارے کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔رپورٹ کےمطابق سال دوہزار پچیس  میں  محتسب سندھ کو پچیس ہزار سے زائد   عوامی شکایات موصول ہوئیں،، جو گزشتہ  برسوں   کے مقابلے میں تین سو چھتیس  فیصد نمایاں اضافہ ہے۔ آن لائن نظام کے ذریعے سات ہزار ، چھ سو  سے زائد شکایات  موصول ہوئیں۔ شہریوں کو   چار ارب انتیس  کروڑ  ارب روپے کا مالی فائدہ حاصل ہوا۔  محتسب سندھ نے بتایا صوبے میں چار سو تیئس   کھلی کچہریوں کے ذریعے  عوامی شکایات کے فوری حل میں مدد فراہم کی گئی۔سب سے زیادہ دس ہزار   شکایات لوکل گورنمنٹ اداروں کے خلاف موصول ہوئیں۔ریونیو، تعلیم اور  پولیس سمیت متعدد محکموں کے خلاف شکایات درج ہوئیں۔سال دوہزار پچیس میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل سمیت این جی اوز کے ساتھ ایم او یوکیے گئے۔