خضدار آپریشن، 10 دہشت گرد ہلاک

عدنان اطہر عدنان اطہر

خضدار آپریشن، 10 دہشت گرد ہلاک


خضدار: شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر "آپریشن فتنہ الہندوستان" کے تحت کارروائی کی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے مختلف ٹھکانوں کو گھیرے میں لے کر نشانہ بنایا گیا۔

شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ آپریشن کے بعد علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس مزید تیز کر دی گئی۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔