کراچی،عرفان علی
کراچی کے علاقے کورنگی میں
فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی
کورنگی بلال کالونی میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ پولیس اہلکار
شہید ہوگیا، پولیس کے مطابق شہید پولیس اہلکار کی شناخت یاسر کے نام سے ہوئی جو اسٹیٹ مینجمینٹ ڈپارٹمنٹ میں
تعینات تھا مقتول گھر کے قریب ملزمان نے
فائرنگ کر کے قتل کیا، مقتول ایک بچی کا بات
تھا، مقتول کی میت کوچشتیہ سردخانہ کورنگی
منتقل کردیا گیا، ایس پی کورنگی رات گئے مقتول اہلکار کے گھر پہنچے اور ورثا سے
تعزیت کی مقتول کے قاتلوں کی جلد گرفتار یکی یقین دہائی کرائی،پولیس کے مطابق
ابتدائی طور پر ڈکیتی مزاحمت معلوم ہوتا ہے جبکہ واقع کی دیگر پہلوں سے بھی تحقیقات
جاری ہے