کراچی میں ٹریفک جام سے چھٹکارا دلانے کے لئے سائیکل اسکواڈ کی تشکیل


کراچی میں ٹریفک جام سے چھٹکارا دلانے  کے لئے سائیکل اسکواڈ  کی تشکیل

کراچی میں شہریوں کو ٹریفک جام سے چھٹکارا دلانے  کے لئے سائیکل اسکواڈ  کی تشکیل  کا فارمولا کام کرگیا۔۔۔ضلع جنوبی میں پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے شہر کے دیگر اضلاع میں سائیکل اسکواڈ تعینات کردئیے گئے، ٹریفک پولیس کا یہ نیا اسکواڈ کس طرح فرائض انجام دیتا ہے۔

نوپارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنا،یا ڈبل پارکنگ سے سڑک بلاک کرنا۔۔۔کراچی میں تجارتی مراکز اور مصروف ترین شاہراہوں پر اب  جو ایسا کرے گا۔۔۔ ٹریفک پولیس کی نظر سے بچ نہ سکے گا۔

کراچی  کے ضلع جنوبی میں سائیکل اسکواڈ سے کام لینے  کا ٹریفک پولیس کا تجربہ کامیاب ہوا تو شہر کے دیگر اضلاع  کے لئے بھی  سائیکل اسکواڈ  بنادئیے۔۔۔ اب پرہجوم مقامات اور شاہراہوں  پر سائیکل اسکواڈ گشت کرتا اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ایکشن لیتا ہے۔

ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے ذمہ دار افسران بھی سائیکل اسکواڈ کی تشکیل سے مطمئن نظر آتے ہیں، کہتے ہیں کہ  سائیکل اسکواڈ کی مسلسل پیٹرولنگ  کے باعث ٹریفک جام  کی صورتحال دیکھنے میں نہیں  آتی۔

ٹریفک پولیس حکام دعویٰ کرتے  ہیں  اسکواڈ کا حصہ بنانے سے قبل اہلکاروں  کی سائیکلنگ کا معیار بھی دیکھا گیا۔ تعینات اہلکار  بھی اسکواڈ کا حصہ بن کر خوش نظر آتے ہیں

  اہلکاروں کو بیش قیمت سائیکلیں   فراہم کر  کے  پولیس حکام  نے  منفرد تجربہ  تو کرلیا ہے، اب دیکھنایہ ہے کہ  اس اسکواڈ سے  لمبے عرصے تک استفادہ کیا جائے گا    یا نہیں۔۔۔