کراچی میں ایف آئی اے نے غیرملکی خاتون کا شناختی کارڈ بنانے کے الزام میں نادرا کے ڈپٹی سپرٹینڈنٹ کو گرفتار کرلیا۔


 کراچی میں ایف آئی اے نے غیرملکی خاتون کا  شناختی کارڈ بنانے کے الزام میں نادرا کے ڈپٹی سپرٹینڈنٹ کو گرفتار کرلیا۔

کراچی،عدنان اطہر

کراچی میں ایف آئی اے نے غیرملکی خاتون کا  شناختی کارڈ بنانے کے الزام میں نادرا کے ڈپٹی سپرٹینڈنٹ کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل نے نادرا میگا سینٹر، سیمنز چورنگی سے نادرا کے ڈپٹی سپرٹینڈنٹ گلفام بروہی  کو گرفتار کیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق  غیرملکی خاتون نے  گلفام بروہی کی معاونت سے  اٹھاون برس کی عمر میں اپنا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ بنوایا۔ ڈپٹی سپرٹینڈنٹ نادرا اور غیر ملکی خاتون شہری  کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ غیرملکی خاتون کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ جعلی شناختی کارڈ اسکینڈل میں اب تک چھ مقدمات درج اور سترہ ملزمان گرفتار کئے جاچکے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں  نادرا کے اعلیٰ افسران، غیر ملکی شهری اور ایجنٹ شامل ہیں۔