ڈیسک خریداری کے خلاف درخواست کی سماعت

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

ڈیسک  خریداری کے خلاف درخواست کی سماعت

سندھ ہائیکورٹ  میں اسکولوں کیلئے مہنگے داموں ڈیسک  خریداری کے خلاف درخواست کی سماعت۔ سندھ حکومت اور دیگر فریقین کی جانب سے جواب بھی جمع نہیں کرایا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل کی عدم حاضری پر  غیر معینہ مدت کےلیے ملتوی  کردی گئی۔ محکمہ تعلیم سندھ نے پانچ رکنی کمیٹی  بھی تشکیل دے دی

سندھ ہائیکورٹ  میں اسکولوں کیلئے مہنگے داموں ڈیسک  خریداری کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست  میں کہا گیا کہ سندھ حکومت نے مالی فائدے کیلئے من پسند افراد کو ٹھیکہ دیا ۔5 ہزار والی ڈیسک کا ٹھیکہ غیر قانونی طور پر من پسند کمپنی کو جاری کیا گیا۔ درخواست گزار کے مطابق 30 جون کو بجٹ کی معیاد ختم ہونے سے ایک روز قبل ورک آرڈر بھی جاری کردیا گیا، ورک آرڈ کو غیر قانونی قرار دیاجائے۔دوسری جانب معاملے کی جانچ کے لیے محکمہ تعلیم سندھ نے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔اسپیشل سیکریٹری آصف علی میمن کو کمیٹی کا کنوینر بنایا گیا ۔کمیٹی پروکیورمنٹ کے معاملات کا جائزہ لیکر تین روز کے اندر رپورٹ سے مرتب کردہ سفارشات محکمہ تعلیم کو جمع کرائی جائیں گی