کمشنر کراچی اقبال میمن کہتے ہیں
کراچی میں پہلی بار بائیو گیس بسیں متعارف کرائی جائیں گی ۔دو سو پچاس بسیں متعارف کرائی جارہی
ہیں۔ کمشنر کراچی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ دسمبر میں تعمیراتی کام شروع ہو گا
۔منصوبہ دو سال میں مکمل ہو گا ۔
کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی زیر صدارت میں اجلاس ہوا۔ جس میں ملیر ہالٹ سے نمائش ریڈ لائن کوریڈو ر پر یو ٹلٹی لائنوں
کی منتقلی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔ کمشنر کراچی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ
دسمبر میں تعمیراتی کام شروع ہو گا ۔ دو سال میں منصوبہ مکمل ہو گا ۔ کوریڈور
26کلو میٹر پر مشتمل ہوگا 22 اسٹیشنز بنائے جائیں گے۔ منصوبہ پرپانچ سو ملین امریکی
ڈالر خرچ ہوں گے۔عالمی مالیاتی ادارے ایشیائی ترقیاتی بنک کے مالی تعاون حاصل ہے۔
اپنی نوعیت کے منفرد کوریڈور پرپیدل چلنے
والوں اور بائی سائیکل سواروں کے لئے علیحدہ ٹریک بنایا جائے گا۔ کمشنر کراچی
اقبال میمن کاکہنا تھا کہ شہر میں ٹرانسپورٹ کی سہولتیں بہتر بنانے کی حکومت سندھ
کی کوششوں میں مدد ملے گی۔ اطراف کے راستون کو ماحول دوست اور خوبصورت بنایا جائے
گا