لیاری گینگ وار کےاہم کردار ارشد پپو کے قتل کیس میں نامزد ملزموں کی سیریل ٹارگٹ کلنگ نہ رک سکی

عرفان علی عرفان علی

لیاری گینگ وار کےاہم  کردار ارشد پپو کے قتل کیس  میں نامزد ملزموں کی سیریل ٹارگٹ کلنگ نہ رک سکی

لیاری گینگ وار کےاہم  کردار ارشد پپو کے قتل کیس  میں نامزد ملزموں کی سیریل ٹارگٹ کلنگ نہ رک سکی۔صدر بوہری بازار کے قریب ایک اور  برطرف تھانیدار کو ساتھی سمیت قتل کردیا گیا ۔ڈی آئی جی ساؤتھ کہتے ہیں یہ تاثر درست نہیں کہ لیاری گینگ وار کے گروپ منظم ہورہے ہیں۔دوہرے قتل کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔  

لیاری گینگ وار کے کردار ارشد پپو کے قتل کیس کےملزموں کوچن چن کر  کون نشانہ بنارہا ہے۔۔۔؟ڈھائی ماہ کے دوران ارشد پپو قتل  کیس سے جڑے دو  سابق تھانیدار،،ساتھیوں سمیت قتل کردئیے گئے۔

تازہ واقعہ کراچی کے مصروف تجارتی مرکز صدر بوہری بازار کے قریب پیش آیا ، عدالت میں پیشی سے لوٹنے والے لیاری تھانہ چاکیواڑہ کے سابق تھانیدار چاند خان نیازی  اور ساتھی کو تعاقب کرتے ملزموں نے گولیاں ماردیں۔

پولیس حکام کہتے ہیں  کہ برطرف انسپکٹر  چاند خان نیازی اورساتھی کا قتل  تین ماہ قبل سابق تھانیدار جاوید بلوچ اور ساتھی کے قتل سے مماثلت رکھتا ہے اور ممکن ہے کہ ایک ہی گروپ دونوں واقعات میں ملوث ہو۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کا دعویٰ ہے کہ لیاری میں گینگ وار کے کارندے دوبارہ سر نہیں اٹھا رہے،ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات  کی کڑیاں ایک ہی کیس سے جڑی ہیں اس لئے ایک ہی ٹیم کو دونوں واقعات کی تفتیش کا ٹاسک دیں گے

لیاری یا کسی اور علاقے میں اس قسم کے گروپس ٹارگٹ کررہے ہیں دونوں کیسز کو ایک ہی ٹیم انویسٹی گیٹ کرے گی۔اینٹی وائلینٹ کرائم سین اور ایس آئی یو اس پر کام کریں گے

لیاری گینگ وار کے اہم کردار ارشد پپو،بھائی یاسر عرفات اور ساتھی شیرا پٹھان کو  مارچ 2013 میں مبینہ طور پر  مخالف عذیر بلوچ گروپ نے بہیمانہ انداز میں قتل کردیا تھا ۔۔۔ حال ہی میں صدر اور سولجر بازار  میں قتل ہونے والے دو سابق تھانیدار جاوید بلوچ اور چاند خان نیازی   پر  ارشد پپو کے قتل  میں ملوث ہونے کا الزام گینگ وار  کے سرغنہ عزیر بلوچ نے بھی جے آئی ٹی کے روبرو  لگایا تھا۔عزیر بلوچ نے دعویٰ کیا تھاکہ دو مقتول تھانیداروں کے علاوہ برطرف انسپکٹر یوسف بلوچ اور گیارہ دیگر ملزم بھی قتل میں ملوث تھے۔۔۔پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ قتل کیس سے جڑے کرداروں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔