دادو:
نیو چوک کے قریب کچہری روڈ پر نوجوان منور شیخ نے فقیر فقیرانی جھانکی باگڑی کو چوری کے الزام میں پکڑ کر سرِ بازار تھپڑ مارے اور تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے بعد اسے اے سیکشن تھانے لے گیا۔ منور شیخ نے پولیس کے سامنے شکایت کی کہ فقیرانی نے اس سے خیرات مانگی، اور جب اس نے جیب سے 10 روپے نکال کر دیے تو فقیرانی نے جھٹ سے 4 ہزار روپے نکال لیے جو واپس نہیں کیے۔
اے سیکشن پولیس نے منور شیخ کی شکایت سنے بغیر دونوں کو واپس بھیج دیا۔ بعد ازاں یہ واقعہ ٹائم نیوز اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، جس پر ایس ایس پی دادو، امیر سعود مگسی نے نوٹس لیا اور اے سیکشن پولیس نے منور شیخ کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔