سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت پہلی بار 4لاکھ 25ہزار سے زائد ہوگئی۔ رواں ماہ سونے کی قیمت میں 18ہزار سے زائد کا اضافہ ہوا ۔
سونے کی قیمت کی اڑان کا سلسلہ جاری ۔۔۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 8ہزار 400روپے کا بڑا اضافہ۔۔
سونے کی فی تولہ قیمت پہلی بار 4لاکھ 25ہزار 178 روپے ہوگئی ۔۔
دس گرام سونے کی قیمت 7ہزار202 روپے اضافےسے3لاکھ64ہزار521روپے ہوگئی۔۔
رواں ماہ اکتوبر کے آٹھ روز میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 18ہزار 400روپے کا اضافہ ہوا ۔۔
رواں ماہ کی بات کریں تو یکم اکتوبر کو 3500، 4اکتوبر کو2100، 6اکتوبر کو 5ہزار 400اور 7 اکتوبر کو 15سو روپے کا اضافہ ہوا۔۔
رواں سال کی بات کی جائے تو 10فروری کوسونے کی فی تولہ قیمت 4ہزار روپے اضافے سےپہلی بار 3لاکھ تین ہزار ، 17 اپریل کو2ہزار روپے بڑھ کر 3 لاکھ 50 ہزار جبکہ 29 ستمبر کو 5ہزار 900 روپے اضافے سے 4 لاکھ 3ہزار 600روپے ہوئی۔