کراچی انٹر بورڈ میں نوکری کا جھانسہ دے کر رقم بٹورنے والے گروہ کے تین ارکان کو گرفتار
کرلیا گیا
ایس ایس پی وسطی کے مطابق جعلساز گروہ کی سرغنہ خاتون ہے۔ ملزمان
میں انٹر بورڈ میں گریڈ چودہ کا آئی ٹی ڈپارٹمنٹ سے منسلک افسر بھی شامل ہے۔ گروہ کی خاتون سرغنہ خود کو بورڈ کا اعلی افسر ظاہر کرتی تھی۔انٹر بورڈ کا گرفتار افسر ملزمہ کو جعلی دستاویزات بنا کر دیتا تھا۔گرفتار تیسرا
ملزم سرکاری نوکری کے خواہشمند افراد کو
مرکزی ملزمہ سے ملواتا تھا۔گروہ نے اخبار
میں سرکاری نوکریوں کا جعلی اشتہار بھی دیا،،
اور اس مد میں متعدد شہریوں کو جمع پونچی
سے محروم کیا۔ ملزم رقم بٹورنے کے بعد سرکاری افسر بن کر لوگوں کے انٹرویو بھی
کرتے تھے۔ ایس ایس پی وسطی کے مطابق ملزموں سے جعلی سرکاری دستاویزات،اسٹیمپ اور
نوکریوں کے لیٹر بھی برآمد ہوئے ہیں۔