سی این جی صارفین پیر کے دن بھی سی این جی سی محروم ہیں

عرفان علی عرفان علی

سی این جی صارفین پیر  کے دن بھی سی این جی سی محروم ہیں

گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث کراچی میں سی این جی اسٹیشن بند ہیں ، سی این جی کی عدم دستیابی سے  رکشہ اور ٹیکسی والے پریشان ہیں

سی این جی صارفین پیر  کے دن بھی سی این جی سی محروم ہیں

ایل این جی کا جہاز اونچی لہروں کے باعث پورٹ پر لنگر انداز نہ ہو سکا جس کے باعث صنتعی علاقوں اور سی این جی اسٹیشنز کو 72 گھنٹوں کے لئے بند کرنا پڑا ۔سی این جی کو  بند ہوئے72 گھنٹوں سے زائد  وقت گزر چکاہے  شہری پریشان ہیں

سی این جی صارفین کا کہنا ہے کہ مہنگی ہوجانے کے باوجود مختلف وجوہات کے باعث سی این جی نہیں ملتی جس کی وجہ سے وہ پریشان ہیں

ترجمان ایس ایس جی کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز کو پیر کی صبح آٹھ بجے تک سپلائی شروع کرنے کا امکان ہے ، جبکہ گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس کی فراہمی جاری رہے گی