سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کا کہنا ہے عباسی شہید اسپتال کبھی مثالی ہوا کرتا تھا مگر اب یہ غیر فعال ہے ۔ میئر کراچی اسپتال کے لئیے فنڈ کیوں نہیں لے سکے ۔ صوبائی حکومت مارکیٹنگ اچھی کرتی ہے۔
اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے عباسی شہید اسپتال کے قیام کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت کی ۔ان کا کہنا تھا اسپتال چلانے کے لئیے مضبوط میئر لانا ہوگا ۔پیپلز پارٹی سولہ برسوں میں ٹرانسپورٹ کا کوئی سسٹم نہیں دے سکی۔ کراچی میں پندرہ ہزار بسوں کی ضرورت ہے، لیکن پیپلز پارٹی سولہ سو بسیں بھی نہیں دے سکی۔ رہنما ایم کیوایم نے کہا وفاقی حکومت ہمارے پیش کردہ لوکل باڈیز مسودے پر عمل کرے۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر نے عباسی شہید اسپتال کی گولڈن جوبلی کا کیک بھی کاٹا اور ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل عملے میں اسناد تقسیم کیں ۔