کراچی،عرفان علی
سرکاری زمین جعلی
الاٹمنٹ کے ذریعے بیچنے کا الزام۔ حاجی
آدم جوکھیو اور لعل محمد جوکھیو کے
خلاف عبوری ریفرنس دائر کردیا گیا۔ تعمیراتی
پراجیکٹ کے نام پر رقم ادا کرنے والےمتاثرین
نے عدالت کےباہر مظاہرہ کیا۔
نیب عدالت کراچی کی برہمی کے بعد آدم جوکھیو سمیت دو
ملزمان کے خلاف عبوری ریفرنس دائر کردیا گیا۔منتظم عدالت نے ریفرنس منظور کرنے کے
بعد احتساب عدالت نمبر 4 میں منتقل کردیا ۔ نیبب ریفرنس کے مطابق ملزم پر تعمیراتی پراجیکٹ کے نام پر 3 ارب سے زائد رقم کے فراڈ کا الزام ہے۔ملزم
نے مختلف اوقات میں سرکاری زمین کو جعلی الاٹمنٹ کے ذریعے بیچا،، لیکن خریدنے
والوں کو قبضہ نہیں دیا۔
احتساب عدالت میں سماعت سے قبل گلشن دوزان کے متاثرین نے نیب
کورٹ کے باہر احتجاج کیا۔
مظاہرین میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل تھی۔ متاثرین کا
کہنا تھا کہ ہم تیس سال سے اپنے پلاٹس کے منتظر ہیں۔ ہمیں انصاف دیا جائے۔انہوں نے الزام لگایا کہ تفتیشی
افسر مبینہ طور پر بلڈرز کے ساتھ ملا ہوا ہے۔1992 کے الاٹیز کو تاحال پلاٹوں
کا قبضہ نہیں دیا گیا۔