کراچی میں شیر شاہ نالے کے بعد محمود آباد میں بھی نالے میں مبینہ طور پر گیس بھرجانے سے دھماکا ہوا،

عدنان اطہر عدنان اطہر

کراچی میں شیر شاہ نالے کے بعد محمود آباد میں بھی نالے میں مبینہ طور پر گیس بھرجانے سے دھماکا ہوا،

کراچی میں شیر شاہ نالے کے بعد محمود آباد میں بھی نالے میں مبینہ طور پر گیس بھرجانے سے دھماکا ہوا،، جس سے تین افراد شدید زخمی ہوئے۔۔۔محمود آباد نالے پر کس حد تک تجاوزات قائم ہیں اور یہ صورتحال کس جانب اشارہ کررہی ہے

یہ ہے کراچی کا علاقہ محمود آباد۔۔۔جہاں سڑک کے ساتھ ہی سیوریج کا قدیم نالہ بھی گذر رہا ہے۔۔۔جوں جوں وقت گذرا  یہ علاقہ گنجان آباد ہوتارہا  اور  علاقے کی اس مرکزی سڑک سےمتصل نالے کوفرش بنا کر چھپا دیا گیا۔۔۔کچھ مقامات پر  پختہ سڑک  تو  کہیں گلی  میں آمد ورفت کا راستہ بنانے کے لئے نالے کو  بند کردیا گیا ہے۔۔۔

علاقے کا فضائی جائزہ لیں تو  یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے کہ اس سڑک سے نالہ بھی گذررہا ہے جبکہ زمین پر  چند    ایک مقامات پر ٹوٹ جانے والا فرش   اس نالے کی نشاندہی کرتا ہے۔۔۔گذشتہ دنوں اس سیوریج نالے میں ہونے والےخوفناک دھماکے سے تین افراد شدید زخمی ہوئے ۔۔حکام نے دھماکے کا سبب نالے میں زیر زمین بھرجانے والی گیس  کا اخراج قرار دیا تھا ۔

دھماکا جس مقام پر ہوا ،،وہاں فرش کا نام ونشان باقی نہیں رہا مگر اب بھی ایک کلو  میٹر سے زائد اس نالے کا ایسا حصہ ہے جس پرپختہ فرش بنا کر  سیکڑوں دکاندار،ہوٹل مالکان ودیگر اس نالے کو گذرگاہ کے طورپر استعمال کر رہے ہیں اور یہ صورتحال  مزید کسی ناخوشگوار واقعے کو جنم دے سکتی ہے۔۔