کراچی میں چائے کے
ہوٹل پرنامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ہوٹل کامالک جاں بحق ہوگیا۔
کراچی کے علاقے
برنس روڈ پر چائے کے ہوٹل پر نامعلوم مسلح
ملزمان کی فائرنگ سے ہوٹل کامالک جاں بحق ہوگیا،
فائرنگ کےواقعے کی
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اورجائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے
کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا گیا،
مقتول کی لاش ایدھی
ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی،مقتول کی شناخت 50 سالہ عظمت خان ولد
عمرین خان کے نام سے کی گئی مقتول اجتماع گاہ روڈعید گاہ گراؤنڈ منگھوپیرکا رہائشی
تھا اوراسکا آبائی تعلق شانگلہ سوات سے تھا پولیس کے مطابق ہوٹل پر فائرنگ کا واقعہ صبح آٹھ 20 سے ساڑھے
آٹھ بجے کے درمیان پیش آیامقتول کا برادرنسبتی اعظم ولد بہادرشیر ہوٹل پر قریب ہی
پراٹھے بنارہا تھا جبکہ مقتول ہوٹل کے اندر کھڑا تھافائرنگ کے وقت چار سے پانچ
گاہگ بھی ہوٹل پر بیٹھے تھے،
اچانک ایک گولی
چلنے کی آواز آئی مقتول کے برادر نسبتی نے ہوٹل کے اندر جا کر دیکھا تو اس کا
بہنوئی زمین پر پڑا ہوا تھا مقتول کودائیں
جانب سر میں ایک ہی گولی لگی جسے فوری اسپتال منتقل کیا گیا مقتول کو 20سے 25 فٹ دور سے گولی لگی
ہے پولیس کو جائے وقوع سے پولیس کوایک تیس بور پستول کا خول بھی ملا ہے
جسے پولیس نے اپنی
تحویل میں لےلیا ہے انھوں نے بتایا کہ مقتول کے برادرنستی اور ہوٹل پر بیٹھے
گاہکوں میں سے کسی نےبھی کسی کوفائرنگ کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے واقعہ بظاہر ٹارگٹ
کلنگ معلوم ہوتا ہے
اطراف میں لگے سی
سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجزحاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ معلوم ہوسکے کہ گولی
کس نے اور کہاں سے چلائی اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔