کراچی گلستان جوہر میں راشد منہاس روڈ پر آر جے مال میں آگ لگنے کی پولیس رپورٹ تیار

عرفان علی عرفان علی

کراچی گلستان جوہر میں راشد منہاس روڈ پر آر  جے مال میں آگ لگنے کی پولیس رپورٹ تیار

کراچی گلستان جوہر میں راشد منہاس روڈ پر آر  جے مال میں آگ لگنے کی پولیس رپورٹ تیار

۔ آگ  تاریں اسپارک کرنے سے آگ لگی ۔ناقص الیکٹریکل اور فالس سیلنگ کے سبب آگ پھیلی۔ فائر ایگزٹ اور آلات نہ ہونے  سے زیادہ نقصان ہوا۔ رپورٹ میں بلڈنگ کے مالک، انتظامیہ اور  اے آئی فاؤنڈیشن پر ذمہ داری  عائد کرتے ہوئے قانونی  چارہ جوئی کی سفارش۔

شہر میں غیر معیاری عمارتوں کو فوری طور پر سربمہر کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

پولیس کی تحقیقات رپورٹ ڈی آئی جی ایسٹ کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی نے  تیار کی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق  آگ چوتھی منزل پر کیفے ٹیریا سے لگی جس کی سی سی ٹی سی فوٹیج سے بھی تصدیق کی جا سکتی ہے۔عمارت میں فائر ایگزٹ اور آلات نہ ہونے کے باعث زیادہ نقصان ہوا۔ بلڈنگ کے چوتھی منزل پر لفٹ کو بہتر ایئر کنڈیشنگ کیلئے سیل کر دیا گیا تھا۔

 بلڈر نے عمارت کا کمپلیشن  سرٹیفکیٹ بھی حاصل نہیں کیا تھا۔فیصل کنٹونمنٹ بورڈ نے  عمارت کی تکمیل اور فائر سیفٹی سسٹم موجود ہونے کی یقین دہانی نہیں کی۔

 رپورٹ میں   نقصان کی ذمہ داری بلڈنگ کے مالک، انتظامیہ اور  اے آئی فاؤنڈیشن پر عائد کرتےہوئے،، ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی سفارش کی گئی ہے۔کمیٹی  نے سفارش کی ہے کہ عمارت کی تعمیرمکمل ہونے کے بعد متعلقہ ادارے اور بورڈ جانچ پڑتال کے بعد کلیئر کریں۔

کمپلیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر عمارتوں کو بجلی اور گیس کے کنکشن نہ دیئے جائیں۔ بجلی کی تنصیبات کے  معیار کو یقینی بنایا جائے۔فائر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے تمام عمارتوں کی منظوری کو لازمی قرار دیا جائے۔رہائشی اور کمرشل عمارتوں میں ہر ماہ ،،دو مرتبہ آگ سے بچنے کی مشقیں کی جائیں۔ رپورٹ میں  شہر کی تمام غیر معیاری عمارتوں کو فوری طور پر سربمہر  کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

حادثے میں زخمی اور جاں بحق ہونے والوں  کے لواحقین کوقانون  دیت کے مطابق معاوضہ کی سفارش کی گئی ہے۔تحقیقاتی ٹیم نے بارہ  اداروں کے ذمہ داروں سے تفتیش کی۔

 تحقیقات میں کنٹونمنٹ بورڈ، کے الیکٹرک اور کے ایم سی فائر ڈپارٹمنٹ کی رپورٹس بھی شامل کی گئی ہیں۔ رپورٹ میں این ای ڈی یونیورسٹی کے ماہرین نے بھی اپنی رائے دی ہے۔