کراچی میں معروف کامیڈین شکیل صدیقی کی کار
گھر کے باہر سے چور ی کرلی گئی۔
کراچی میں معروف کامیڈین شکیل صدیقی بھی چور لٹیروں سے محفوظ نہ رہ سکے۔ شکیل صدیقی نے
ہم نیوز کو بتایا کہ ان کرولا گاڑی گھر کے
باہر سے چوری کی گئی ۔ گاڑی شام پانچ بجے کے بعد چوری کی گئی۔ واردات کی رپورٹ تھانہ سرسید
میں درج کرادی ہے ۔.