رنگ برنگے یونیفارم میں ملبوس ، کاندھے پر بستہ لٹکائے ، لنچ باکس کے ساتھ بچے اسکول آج پہنچے

نزاہت خان نزاہت خان

رنگ برنگے یونیفارم میں ملبوس ، کاندھے پر بستہ لٹکائے ، لنچ باکس کے ساتھ بچے اسکول آج پہنچے

کورونا کیسز میں کمی کے بعد سندھ حکومت نے صوبے بھر میں تمام جامعات و تعلیمی بورڈز آج سے 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھولنے کا اعلان کردیاہے۔12 سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کی ویکسینیشن 31اکتوبر تک مکمل کرنے کی بھی ہدایت کردی۔حکومت کے نئے حکم نامے پر جہاں بچے خوش ہیں وہی والدین نے بھی فیصلے کو سراہا ہے۔

رنگ برنگے یونیفارم میں ملبوس ، کاندھے پر بستہ لٹکائے ، لنچ باکس کے ساتھ بچے اسکول آج پہنچے ہیں۔

کراچی کے اسکولوں کی رونقیں ایک بار پھر بحال ہو گئیں ہیں

کورونا کیسز میں کمی کے بعد تمام تعلیمی اداروں کو سو فیصد حاضری کے ساتھ کھول دیا گیا ہنستے مسکراتے بچوں کو اسکول جاتے دیکھ کر یوں محسوس ہوتاہے کہ کراچی کی رونقیں ایک بار پھر لوٹ آئی ہیں۔

سندھ حکومت نے کورونا کیسز میں کمی کے بعد آج سے تمام تعلیمی اداروں کو کھولنے کی اجازت دی ہے۔ بچوں کو اسکول جاتے دیکھ کر حکومت کے اس  فیصلے پر والدین بھی خوش دیکھائی دیئے۔

والدین کا کہناتھا کہ جوتعلیم وتربیت ایک درس گاہ میں ہوسکتی ہے وہ گھر میں نا ممکن ہےبچوں کے معمولات زندگی لوٹنے سے ان کی زندگی میں نظم و ضبط کی  کمی کو دور کیا جاسکے گا

سندھ حکومت نے 31اکتوبر تک 12سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کو ویکسین لگوانے کی ہدایت بھی کر دی۔جس پر عمل نا کیا گیا تو اسکول انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔