انٹر بینک میں ڈالر ایک سو تہتر روپے سینتالیس
پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
آج بھی روپیہ مزید کمزور اور ڈالر کی اونچی اڑان
رہی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر انہتر پیسے مہنگا ہونے کے بعد
ایک سو تہتر روپے سینتالیس پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز ڈالر
ایک سو باہتر روپے اٹہتر پیسے پر بند ہوا تھا۔