ملازمت سے جلد واپسی 37 سالہ محمد زبیر کی موت کا بہانہ بن گئی

عدنان اطہر عدنان اطہر

ملازمت سے جلد واپسی 37 سالہ محمد زبیر کی موت کا بہانہ بن گئی

ملازمت سے جلد واپسی 37 سالہ محمد زبیر کی موت کا بہانہ بن گئی ۔۔ نارتھ ناظم آباد کے پیٹرول پمپ پر ہونے والے دھماکے نے شادی کی خوشیوں سے ہنستے بستے گھر کو ماتم کدہ بنا دیا

نیو کراچی کا یہ اسی گز کا گھرجمعہ کی شام تک شادی کی خوشیوں سے آباد تھا ۔۔ اس گھر کا مکین سینتیس سالہ محمد زبیر اپنی موٹر سائیکل میں پیٹرول بھروانے ناظم آباد کے پمپ پر رکا ،، اور دھماکہ کی زد میں آگیا ۔۔

پلاسٹک فیکٹری میں ملازم محمد زبیر اپنے بھائیوں میں سب سے بڑا تھا ۔۔ ایک ہفتہ پہلے ہی ان کے دو چھوٹے بھائیوں کی شادی ہو ئی تھی ۔۔

ابھی دو بھائیوں کی شادی ہوئی ایک ہفتہ ہواہے ایک ہفتہ بعد یہ معاملات ہوئے ہیں

زبیر کا چھ سالہ اکلوتا بیٹا رضوان گھر میں بھرے افراد کو دیکھ کر حیران ہے ۔۔ لیکن اس کے پچیاسی سالہ دادا مشتاق اب اس کی پرورش کے حوالے سے پریشان ہیں۔۔

 ہمیں انصاف چاہئے اگر ہماری مدد کرتے ہیں توان کیمہربانی ہے۔ نہیں تو زور زبردستی کرسکتے۔اس کےلیے بھی دھکے کھانے پڑیں گے

اہل محلہ  کہتے ہیں کہ زبیر ایک ملنسار اور با اخلاق شخص  تھا  اور اپنے بیٹے سے بہت محبت کرتا تھا ۔۔ وہ   اپنے اہل خانہ کی خوشحالی کے لئے کاروبار شروع  کرنے  کی کوششوں میں لگا ہوا تھا،، لیکن  زندگی  نے اسے مہلت نا دی۔