ایم کیو ایم پاکستان


ایم کیو ایم پاکستان

 

ایم کیوایم پاکستان نے سندھ حکومت کی جانب سے   شہری علاقوں کو نظرانداز کرنے کے خلاف  کراچی میں احتجاجی  ریلی نکالی۔ پارٹی سربراہ  خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ   یہ سندھ حکومت کو اس کے رویئے پر  پہلا نوٹس ہے۔ مزید صوبوں کے قیام کو مسائل کا حل قرار دے دیا۔

ایم کیوایم   نے  سندھ حکومت کی  پالیسیوں کے خلاف کراچی میں ایکسپو سینٹر سے  پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی۔  

شرکا سے خطاب میں ایم کیوایم  رابطہ کمیٹی کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا  کہ حقوق سے محرومی  پر  باہر نکلے۔ سندھ حکومت کو پہلا نوٹس ہے ۔ مقدمہ مقتدر قوتوں کے آگے رکھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی نے سندھ کو  10 برسوں میں 6.5 کھرب روپے دیئے،،لیکن  شہری علاقوں کی ترقی  پر کچھ  خرچ   نہ ہوا۔ سی پیک   نہیں،،، سندھ حکومت کو پیک کرنا مسئلے کا حل  ہے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ  ملکی  آئین ضرورت پڑنے پر نئے صوبے بنانے کی اجازت دیتا ہے۔ ایم کیوایم کا    بھی مطالبہ ہے کہ   ملک میں زیادہ سے زیادہ صوبے بنائے جائیں ۔