رہنما پیپلز
پارٹی شازیہ مری کا کہنا ہےایک سروے میں
چھیاسٹھ فیصد پاکستانیوں نے احتساب
کو یک طرفہ قرا ر دیاہے۔ ترجمان
سندھ حکومت مرتضی وہاب کہتے ہیں سلیکٹڈ لوگوں کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔
ڈی جی نیب کی تقرری سے حکومت اور نیب کا
گٹھ جوڑ سامنے آگیا۔
رہنما پیپلز
پارٹی شازیہ مری نے پریس کانفرنس میں کہا
کہ ٹرانسپیرنسی کی رپورٹ لہرانے والے
موجودہ رپورٹ بھی پڑھ لیں۔ ایک سروے میں
چھیاسٹھ اعشاریہ آٹھ فیصد پاکستانیوں نے
احتساب یک طرفہ قرا ر دیاہے۔ترجمان سندھ
حکومت مرتضی وہاب نے کہا کہ حکمرانوں سے صرف باتیں کرالو۔ کراچی میں گیس
نہیں۔ عالمی سطح پر پیٹرول سستاہوا،،مگر پاکستانیوں کو فائدہ نہ ہوا۔ سلیکٹڈ لوگوں کو عوام کی کوئی
پرواہ نہیں۔ چیئرمین نیب نے وزیراعظم
کی مشاورت کے بعد ،، جس طرح ڈی جی نیب کو
رکھا،، اس سے حکومت اور نیب کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا ہے۔