سینٹرل جیل کراچی سے لاپتہ شہری کی بازیابی کی درخواست۔عدالت نے گمشدگی کیس میں
سینٹرل جیل کراچی کے معطل سپرنٹنڈنٹ حسن سہتو سمیت دیگر اہلکاروں کو
چالان کرنے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں سینٹرل جیل کراچی سے لاپتہ
شہری طاہر زمان کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے جیل حکام پر
اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ سینٹرل جیل سے قیدی لاپتہ ہوجائے،،،،،، افسوس ناک
عمل ہے۔عدالت نے گمشدگی کیس میں سینٹرل جیل
کراچی کے معطل سپرنٹنڈنٹ حسن سہتو
سمیت دیگر اہلکاروں کو چالان کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے قرار دیا کہ درخواست
گزار کے بیان کی روشنی میں جیل انتظامیہ
کو چالان کیا جائے۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کا ایس ایس پی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا
پولیس مکمل آزاد اور بااختیار ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس حکام سے گمشدہ
شہری کا ریکارڈ بھی پیش کرنے کا حکم دیا۔ پندرہ فروری کو آئند ہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔