کراچی میں 15اور16جون کو ابر رحمت برسنے کا امکان


کراچی میں 15اور16جون کو ابر رحمت برسنے کا امکان

کراچی ، نزاہت خان

کراچی میں 15اور16جون کو ابر رحمت برسنے کا امکان ہے۔  اگلے ہفتے سندھ میں مون سون  ہوائیں داخل ہوں گی۔ اگلے دوروز تک کہیں   موسم ابر آلود اور  کہیں  گردآلود ہوائیں چل سکتی ہیں ۔ 


محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  12یا 13جون کو مون سون ہوائیں بھارتی ریاست راجستھان کے راستے سندھ میں  داخل ہونگی۔ کراچی میں15 اور16جون کوبارش ہوسکتی ہے 

منگل کو شہرمیں  موسم گرم  رہا۔ درجہ حرارت   34سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ مغرب سے جنوب مغرب  کی  سمت  ہوائیں چل رہی ہیں۔رات  کو بوندا باندی کا امکان ہے 

اگلے دوروز تک شہر میں  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36ڈگری تک جاسکتا ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 28ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ کہیں   موسم ابر آلود اور  کہیں  گردآلود ہوائیں چل سکتی ہیں۔ صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔