کراچی میں کورو نا مثبت کیسز کی شرح
میں کمی کا سلسلہ جاری۔یومیہ مثبت کیسز کی شرح اکیس اعشاریہ صفر پانچ فیصدہوگئی۔ شہر میں بار ہ سو پینسٹھ نئے کیسز سامنے آگئے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق
کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح
میں بتدریج کمی ہورہی ہے۔ شہر میں گزشتہ روز مثبت کیسز
کی شرح اکیس اعشاریہ صفر پانچ فیصد رہی۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ
کا کہنا ہے صوبے میں اب تک پانچ لاکھ
،سینتیس ہزار ،چھ سو باسٹھ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ کراچی
میں تین لاکھ ،باون ہزار ایک سو چودہ
مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
صوبے میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید
بارہ مریض انتقال کرگئے۔ مہلک وائرس اب تک
سات ہزار، آٹھ سو بارہ افراد کی جان لے چکا ہے۔ چار سو کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک
اور ستائیس وینٹی لیٹر پر ہیں۔